بحرین میں تبدیلی حتمی ہے// امریکہ مبارک کا حامی تھا

امریکی صدر کے مشیر نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے آخری وقت تک حسنی مبارک کی حمایت کی اور مصر میں تبدیلی پورے خطے کے لئے نمونہ عمل بن گئی ہے، بحرین میں تبدیلی حتمی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے البشیر سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر کے مشیر ڈالیا مجاہد نے اعتراف کیا ہے کہ  امریکہ نے آخری وقت تک حسنی مبارک کی حمایت کی اور مصر میں تبدیلی پورے خطے کے لئے نمونہ عمل بن گئی ہے۔ اس نے کہا کہ مصر ایک اہم ملک ہے اور مصر میں رونما ہونے والے واقعات  کا پورے خطے پراثر ظاہر ہوتا ہے مجاہد نے کہا کہ مصر کے بارے میں اوبامہ کے ساتھ ایک خصوصی جلسہ رکھا گیا تھا جس میں حسنی مبارک کی حمایت کا فیصلہ کیاگیا لیکن مصری عوام کے دباؤ کو مصری صدر کنٹرول نہیں کرسکے اور امریکہ نے مجبور ہوکر کروٹ بدل لی۔ مجاہد نے بحرین کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین میں تبدیلی حتمی ہے اور بحرین  مصر کے راستہ پر گامزن ہے۔ مجاہد نے کہا یمن اور بحرین کے واقعات مصر جیسے ہیں لیکن لیبیا کے بارے میں حالات واضح نہیں ہیں۔

News Code 1282438

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =