مصر ایران کے ساتھ روابط قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے

مصرکے وزیر خارجہ نبیل العربی نے کہا ہے کہ مصر 30 برس گزرنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے الجزیرہ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ نبیل العربی نے کہا ہے کہ مصر 30 برس گزرنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔مصری وزیر خارجہ نے قاہرہ میں ایرانی منافع کے نگراں اہلکار مجتبی امانی سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور مصر کی دو تاریخی اورمتمدن قومیں ہیں  اور مصر مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تمام ممالک منجملہ ایران کے ساتھ روابط کے فروغ کا خواہاں ہے۔  قاہرہ میں ایرانی مفادات کے نگراں اہلکار مجتبی امانی نے مصری وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی اور ایران کے وزیر خارجہ کا پیغام پیش کیا واضح رہے کہ  ایران اور مضر کے درمیان انقلاب اسلامی ایران کے کامیابی کے بعد سفارتی تعلقات ختم ہوگئے تھے کیونکہ مصر نے ایران کے ڈکٹیر شاہ کو پناہ دی تھی لیکن مصر کے سابق صدر حسنی مبارک  کی 11  فروری کومعزولی کے بعد ایران اور مصر کے درمیان پہلی سفارتي ملاقات ہے۔

News Code 1282235

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =