باراک اوبامہ کا سنہ دو ہزار بارہ کے صدارتی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ

امریکی صدر باراک اوبامہ نےکہا ہے کہ وہ سنہ دو ہزار بارہ میں دوسری مرتبہ امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لیں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہنےکہا ہے کہ وہ  سنہ دو ہزار بارہ میں دوسری مرتبہ امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لیں گے۔یہ اعلان صدر اوبامہکی ٹیم کی جانب سے ان کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اور صدر کے حمایتوں کو بھیجی جانے والی ایک ای میل کے ذریعے کیا گیا ہے۔صدر اوبامہکا آن لائن نیٹ ورک لاکھوں افراد پر مشتمل ہے اور سنہ دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں انٹرنیٹ کے ذریعے چلنے والی انتخابی مہم ان کی کامیابی میں اہم سمجھی جاتی ہے۔

صدر اوبامہ کی جانب سے دوبارہ صدارتی انتخاب میں شرکت کے اعلان کی توقع پہلے سے کی جا رہی تھی اور ان کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم صدر کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی اسی ہفتے جمع کرائے گی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر اوبامہ نے پہلے انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو کسی طرح وہ پورا نہیں کرسکے ہیں۔صدر اوباما نے جنوری دو ہزار نو میں عہدہ سنبھالا تھا اور اس وقت رائے عامہ کے جائزے ریکارڈ حد تک ان کے ساتھ تھے۔ لیکن دو سال گزرنے کے بعد ان کی حمایت کم ہوئی ہے۔

نومبر دو ہزار دس میں صدر اوباما کی ڈیموکریٹک پارٹی کا ایوانِ نمائندگان میں کنٹرول ختم ہوگیا تھا جبکہ سینیٹ کے وسط مدتی انتخابات میں ان کی جماعت کانگریس میں کئی نشستیں ہار گئی تھی۔

News Code 1282125

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =