مہمند ایجنسی میں طالبان نے دو اسکولوں کو تباہ کردیا ہے

پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں طالبان شدت پسندوں نے دو گورنمنٹ اسکولوں اور ایک بنیادی صحت کے مرکز کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیاہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میںطالبانشدت پسندوں نے دو گورنمنٹ اسکولوں اور ایک بنیادی صحت کے مرکز کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیاہے۔ ۔سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ رات طالبان شدت پسندوں نے تحصیل حلیم زئی کے علاقہ شاہ بیگ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول، بنیادی مرکز صحت کی عمارت اور مومن آباد میں بھی گورنمنٹ پرائمری اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔دھماکے سے تینوں عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں ۔طالبان وہابی شدت پسند گروہ ہے جو علم و دانش اور تعلیم و تعلم کا مخالف اور اولیاء اللہ کا منکر اور منحرف گروہ ہے اور القاعدہ دہشت گرد تنظیم کی وجہ سےطالبان کے سعودی وہابی علماء سے قریبی تعلقات  ہیں۔

News Code 1282103

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =