ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور ترکی کے وزير خارجہ نے علاقہ میں جاری صورتحال بالخصوص بحرین کےحساس حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور ترکی کے وزير خارجہ  احمد داؤد اوغلو نے علاقہ میں جاری صورتحال بالخصوص بحرین کے حساس حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے بحرینی عوام کے مطالبات  کو پورا کرنے ، سیاسی اصلاحات اور بحرین سےغیر ملکی فوج کے انخلاء پر تاکید کی ہے۔

News Code 1282091

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =