برطانوی وزيراعظم  پاکستان پہنچ گئے ہیں

برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آج پاکستان کےایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آج پاکستان کےایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔برطانوی وزیراعظم اپنے ایک روزہ دورے میں پاکستان کےصدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کریں گے۔ڈیوڈ کیمرون کے اعلیٰ سطح کے وفد میں برطانوی سیکریٹ انٹیلیجنس سروس ایم آئی 6کے سربراہ جان سیورزاوربرطانوی فوج کے سربراہ چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف ڈیوڈ رچرڈ بھی شامل ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے گزشتہ برس ہندوستان کے دورے میں کہا تھا کہ پاکستان میں بعض عناصر ’دہشت گردی کی برآمد‘ میں اب بھی ملوث ہیں۔اس بیان سے پاکستان اور برطانیہ  کے تعلقات میں ذراکشیدہ ہوگئے تھے۔

News Code 1282020

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =