ماسکو میں ایرانی نمائندے کی موجودگی میں افغانستان کے مسائل پر غور

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے ڈائریکٹر شانگہای تعاون تنظیم کے نائب وزراء خآرجہ کے اجلاس میں ناظر رکن کی حیثیت سےشرکت کے لئے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے ڈائریکٹرمحمد علی فتح الہی شانگہای تعاون تنظیم کے نائب وزراء خآرجہ کے اجلاس میں ناظر رکن کی حیثیت سےشرکت کے لئے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ اس اجلاس میں افغانستان کے مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس ایک روزہ اجلاس میں دہشت گردی ، منشیات اور سکیورٹی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ روس، چین، قزاقستان، قیرقیزستان، تاجیکستان، اور ازبکستان شانگہای تعاون تنظیم کے رکن ممالک ہیں جبکہ ہندوستان، اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، مغولستان اس کے ناظر رکن ہیں۔

News Code 1281519

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =