یمن کے بارے میں امریکی پالیسی میں تبدیلی// یمنی ڈکٹیٹر کو تنہا چھوڑنے کا فیصلہ

ایک مغربی اخبـار نے یمن کے حالیہ واقعات کے بارے میں لکھا ہے کہ یمنی صدر عبد اللہ صالح کو اقتدار سے الگ کرنے کی امریکی خفیہ کوششیں جاری ہیں اور امریکہ اپنے یمنی ڈکٹیٹر کو بھی تنہا کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکہ یمنی صدر عبد اللہ صالح کو اقتدار سے الگ کرنے کے لئے خفیہ طور پر تلاش کررہا ہے اخبار کے مطابق امریکہ یمن کے ڈکٹیٹر صدر کو تنہا کرنے کا فیصلہ کرجکا ہے امریکہ کئی برسوں سے یمن کے صدر کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور حالیہ واقعات میں بھی امریکہ نے یمن کے صدر کی بھر پور حمایت کی لیکن اب امریکہ پر یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ علی عبد اللہ صالح کا عوام پر کنٹرول نہیں رہا اس لئے امریکہ عبد اللہ صالح کو تنہا کرنے اور اقتدار سے الگ کرنے کی درپردہ کوشش کررہا ہے ذرائع کے مطابق امریکہ اس کوشش میں ہے کہ کوئی ایسا فرد علی عبد اللہ صالح کی جگہ لائے جو امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کرے۔

News Code 1281515

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =