سبزیاں کینسر سے محفوظ رکھنے میں بہت مدد دیتی ہیں

جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کچھ سبزیاں کینسر سے محفوظ رکھنے میں بہت مدد دیتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جدیدتحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کچھ سبزیاں کینسر سے محفوظ رکھنے میں بہت مدد دیتی ہیںاورمتوازن غذا سبزیوں کے بغیر نامکمل ہے. امریکییونیورسٹی آف الاباما کے سائنس دانوں کے مطابق بند گوبھی،پھول گوبھی اورمختلف اقسام کی پھلیوں میں موجود قدرتی اجزا نہ صرف کینسر کی جان لیوا بیماری سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ ان کے استعمال سے عمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہونیوالے کئی امراض بھی قریب نہیں آتے۔تحقیق کے مطابق یہ سبزیاں یاد داشت کمزور کرنیوالی دماغی بیماری الزائمر سے بچاؤ میں مدد گار ہوتی ہیں۔

News Code 1281408

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =