عبد اللہ صالح کا القاعدہ سے حکومت کی حفاظت کے سلسلے میں استفادہ

یمن کے صدر علی عبد اللہ صالح اپنی حکومت کو بچانے کے لئے القاعدہ سے آلہ کار کے طور پر استفادہ کررہے ہیں جبکہ مغربی ممالک یمن اور لیبیا کے ڈکٹیٹروں کے بارے میں متضاد اور منافقانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکومت کے مخالف سیاستداں علی عبد الربہ القاضی  نے آسٹریا کے اخبار اسٹینڈرڈ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گروہ جو یمن میں القاعدہ کے حامی ہیں وہ یمن کے صدر علی عبد اللہ صالح کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور یمنی صدر عبد اللہ صالح القاعدہ کو آلہ کار بنا کر اپنا اقتدار بچانے کی کوشش کررہے ہیں اس نے کہا کہ جب یمنی حکومت مشکلات سے دوچار ہوتی ہے تو القاعدہ سے آلہ کار کے طور پر استفادہ کرتی ہے اور مغربی ممالک کو ڈرانے کی کوشش کرتی ہے کہ اگر انھوں نے عبد اللہ صالح کی حمایت نہ کی تو القاعدہ دہشت گرد تنظیم  یمن کو نابود کردیگی، یمنی سیاستداں نے کہا کہ مغربی ممالک یمن اور لیبیا کے ڈکٹیٹروں کے بارے میں متضاد اور منافقانہ پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔

News Code 1280577

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =