لیبیا میں تازہ ترین حملوں میں پچاس سے زائد افراد کے ہلاک

لیبیا کے مختلف شہروں میںمعمر قذافی کیفورسز اورانقلابیوں کے درمیان شدید لڑائی آچ بھی جاری ہےجس میں پچاس سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے مختلف شہروں میںمعمر قذآفی کیفورسز اورانقلابیوں کے درمیان شدید لڑائی آچ  بھی جاری ہےجس میں پچاس سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ذرائع کے مطابق انقلابیوں نے گھمسان کی لڑائی کے بعد البریقہ شہر پر پھرقبضہ کرلیا ہے۔ البریقہ شہر کے اندر اور باہر خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابقاجدابیا اور البریقہ کے درمیان سڑک پر لیبیا کے 7 فوجیوں کی لاشیں اور دس تباہ شدہ ٹرک پڑے ہیں ۔ مصراتہمیں انقلابیوں کا کہنا ہے کہ قذافی کی فورسز نے ہفتے کو تین اطراف سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا ۔ فرانسیسی خبررساں  ایجنسی کے مطابق طرابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے کیتلا میں لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز نے جمعے اور ہفتے کو کئی راکٹ حملے کئے ۔ ان حملوں میں تیس سے زائد افراد مارے گئے ۔ ادھر بنغازی میں نیٹو کے فضائی حملے میں تیرہ انقلابی ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1280393

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =