درہ آدم خیل میں 3 شدت پسند ہلاک

پاکستان کے علاقہ درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے جھڑپ میں 2سیکیورٹی اہلکار زخمی اور 3شدت پسند ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے جھڑپ میں 2سیکیورٹی اہلکار زخمی اور 3شدت پسند ہلاک ہوگئےہیں۔ذرائع کے مطابق علاقہ توڑ چپڑ میں سیکیورٹی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔جوابی کارروائی میں فورسز نے بھاری توپ خانے سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 3شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1280388

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =