بحرین میں حکومت مخالف مظاہرین کی گرفتار کا سلسلہ جاری ہے

بحرین میں امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے بحرین حکومت نے مظاہرین کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے اب تک کئی سو مظاہرین کو حکومت نے گرفتار کرلیا ہے لیکن اس کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی  خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے بحرین حکومت نے مظاہرین کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے اب تک کئی سو مظاہرین کو حکومت نے گرفتار کرلیا ہے لیکن اس کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ الوفاق پارٹی کے رکن مطر ابراہیم مطر نے کہا ہے کہ حکومت نے مزید 20 افراد کو کل گرفتار کیا ہے جس کے بعد گرفتار ہونے ولوں کی تعداد چار سو سے زائد ہوگئی ہے۔ آل خلیفہ حکومت کے مخالفین بحرین میں جمہوری حکومت کا مطالبہ کررہے ہیں آج بھی بحرین حکومت کے مخالفین نے مظاہرہ کا اعلان کیا ہے بحرینی حکومت عوامی مطالبات کو نظر انداز کرنے اور مظاہرین کو کچلنے کے لئے سعودی عرب کی فوج سے استفادہ کررہی ہے۔ گرفتار ہونے والے افراد کے علاوہ اب تک کئی سو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں بحرینی اور سعودی حکومت کے وحشیانہ کارروائی کے خلاف عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1279940

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =