افغانستان میں 12غیر ملکی اہلکار ہلاک

افغانستان کے شہر مزارِ شریف میں واقع اقوامِ متحدہ کے دفتر پر کل مظاہرین کے حملہ میں عالمی ادارے سے متعلق 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر مزارِ شریف میں واقع اقوامِ متحدہ کے دفتر پر کل مظاہرین کے حملہ میں عالمی ادارے سے متعلق 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مزارِ شریف میں لوگ امریکی ریاست فلوریڈا میں قرآن کی بے حرمتیکے واقعہکے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے اقوامِ متحدہ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور سکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں پاگل اور دیوانے پادری ٹیری جونز نے قرآن کریم کی بے حرمتی کی اور اسےآگ لگائی تھی۔لیکن امریکی حکومت نے اس پادری کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جس نے ایک ارب سے  زائد مسلمانوں کے دلوں کو زخمی اور مجروح کیا ہے۔

News Code 1279887

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =