ہندوستان کو جوہری پروگرام بند کرنے کا مشورہ

ہندوستان کے ایک ممتاز جوہری سائنسداں اور جوہری امور پر ہندوستانی وزیر اعظم کے مشیر پی بلرام نے مستقبل میں ملک کے جوہری پروگرام کو عارضی طور پر بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے ایک ممتاز جوہری سائنسداں اور جوہری امور پر ہندوستانی وزیر اعظم کے مشیر پی بلرام نے مستقبل میں ملک کے جوہری پروگرام کو عارضی طور پر بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔بلرام کے مطابق ہندوستان کی جوہری توانائی کی حکمت عمل کا جب تک دوبارہ جائزہ نہ لے لیا جائے اس وقت تک تمام منصوبوں کو روک دینا چاہیے۔لیکن ہندوستانی حکومت پہلے ہی اپنے جوہری منصوبوں کو روکنے سے انکار کر چکی ہے۔ پی بلرام کے ساتھ ہی ہندوستانکی پچاس دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی حکومت پر زور دیا ہے کہ ملک کے موجودہ تمام جوہری تنصیبات کا آزادنہ معائنہ کیا جائے۔

جاپان میں زلزلے اور سونامی سے متاثر ہونے والے جوہری پلانٹس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد سے ہندوستان میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ ادھر ہندوستانی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں جوہری توانائی کے لیے کوشاں ہیں اور آئندہ پچیس برس میں وہ موجودہ صلاحیت سے تقریباً پندرہ گنا جوہری تونائی پیدا کرنا چاہتی ہے۔

News Code 1279883

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =