کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک معمرخاتون سمیت پانچ افراد ہلاک

پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک سیاسی کارکن اور ضعیف العمر خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اور2 افراد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک سیاسی کارکن اور ضعیف العمر خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اور2 افراد زخمی ہوگئےہیں۔پاکستان پولیس کے مطا بق گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں گذشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونیوالا سیاسی جماعت کا کارکن زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ ڈیفنس کے علاقے میں ضعیف العمر خاتون حاکم بی بی کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر چھری کے وار کرکے ہلاک کردیا۔ سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے25 سالہ یاسر عباس جاں بحق ہوگیا۔ کھارادر میں نامعلوم ملزمان نے45 سالہ گل نواز خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

News Code 1279759

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =