امریکی فوجی اپنی خوشحالی کے لئے ہمارے جوانوں اور بوڑھوں کو قتل کرتے ہیں

افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہولناک جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی اپنی خوشحالی کے لئے ہمارے جوانوں اور بوڑھوں کو قتل کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے افغانستان میں امریکی جرم و جنایت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی اپنی خوشحالی کے لئے ہمارے جوانوں اور بوڑھوں کو قتل کرتے ہیں۔ حامد کرزائی نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے وحشیانہ اعمال کے سلسلے میں شائع ہونے والی تصاویر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی ہمارے جوانوں ، بچوں ، عورتوں اور مردوں کو اپنی خوشحالی کے لئے قتل کرتے ہیں، جرمن اخبار اشپیگل میں  افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہولناک جرائم پر مبنی تصاویر پر افغانستان کے صدر کا یہ پہلا رد عمل ہے۔

افغانستان کے ہولناک جرائم میں ملوث امریکی فوجی جیرمی مورلاک نے اپنے اعترافات میں کہا ہے کہ کہ وہ اپنے امریکی فوجی ساتھیوں کے ساتھ افغان شہریوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے ہاتھ پاؤں کو ان کے بدن سے جدا کیا کرتے تھے امریکی فوجیوں کے اس غیر انسانی اقدام پر افغان قوم میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

News Code 1279750

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =