12 فروردین امامت امت اورحکومت اللہ کا پہلا دن ہے

حضرت امام خمینی (رہ) نے 12 فروردین 1358 ہجری شمسی مطابق یکم اپریل 1979 ء میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری طور پر اعلان کیااور اس دن کو امت کی امامت ، اللہ کی حکومت کا پہلا دن اور سب سے بڑی قومی اور مذہبی عید قرار دیتے ہوئے فرمایا: یہ دن پوری قوم کو مبارک ہو اس دن قوم کے تمام طبقات اپنے حقوق تک پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام خمینی (رہ) نے 12 فروردین 1358 مطابق یکم اپریل 1979 ء میں اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری طور پر اعلان کیا اور اس دن کو امت کی امامت ، اللہ کی حکومت کا پہلا دن اور سب سے بڑی قومی اور مذہبی عید قرار دیتے ہوئے فرمایا: یہ دن آپ کو مبارک ہو اس دن قوم کے تمام طبقات اپنے حقوق تک پہنچ گئے ہیں۔ امام خمینی (رہ) نے اپنے پیغام میں فرمایا: میں ایرانی قوم کے ہر فرد کا تہہ دل سے شکر ادا کرتا ہوں کیونکہ انھوں نے اللہ تعالی کی ذات پر اعتماد اور توکل کرتے ہوئے شہنشاہیت کی بساط کو لپیٹ دیا اور اللہ تعالی کا شکر و سپاس ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہماری قوم کو مستضعف قوموں کا پیشوا قراردیا اور اسلامی جمہوریہ کے قیام کے ذریعہ انھیں حقیقی وراثت عطا کی، میں پوری قوم کو اس دن کی مبارک باد پیش کرتا ہوں جنھوں رفرینڈم میں بھر پور شرکت کی اور اسلامی جمہوریہ کے حق میں ووٹ دیا ۔ ایرانی قوم نے اپنے اس حق کے حصول کے لئے اپنے عزیز جوانوں کو قربان کیا اور اسلام و قرآن کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کی اور اپنے اس حق کو حاصل کرلیا اب قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اس  حق کی ہمیشہ حفاظت کرے۔ واضح رہے کہ یکم اپریل 1979 کو ایرانی قوم نے ایک رفرینڈم میں اسلامی جمہوریہ کے حق میں ووٹ دیا اور اپنے انقلاب کو منزل مقصود تک پہنچادیا۔

News Code 1279738

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =