اورکزئی ایجنسی میں6 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6دہشت گردہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے میںتین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6دہشت گردہلاک ہوگئےہیں۔ادھر خیبر ایجنسی میں نیٹو آئل ٹینکرز کے ٹرمنل پر شدت پسندوں نے حملہ کر کے 3چوکیداروں کو قتل اور دو کو اغوا کرلیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپراورکزئی ایجنسی کے علاقہ ڈبوری میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔حملے کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کردی جس میں 6شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ادھر خیبر ایجنسی کے لنڈی کوتل بازار میں نیٹو آئل ٹینکرز کے ٹرمنل پر 5 چوکیدار ڈیوٹی دے رہے تھے کہ شدت پسندوں نے اچانک ٹرمنل پر دھاوا بول کر ڈیوٹی دینے والے تین چوکیداروں کو موقع پر ہی قتل اور دو کو اغوا کرلیا۔

News Code 1279653

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =