ہندوستان کی آبادی ایک ارب21کروڑ تک پہنچ گئی ہے

ہندوستان میں مردم شماری کے ابتدائی تخمینہ کے مطابق ہندوستان کی آبادی ایک ارب21کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان کی آبادی ایک ارب21کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔آبادی کی موجودہ17اعشاریہ چھ فیصد شرح کے مقابلے میں سن دوہزارگیارہ میں یہ شرح21اعشاریہ 5فیصدتھی۔تاہم لڑکوں کوترجیح دینے کارویہ اب پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیاہے.مردم شماری کے ابتدائی تخمینے کے مطابق اس ملک کی آبادی ایک ارب 21کروڑ ہوگئی ہے۔مردم شماری کے کمشنرچندرامولی کی جانب سے جاری یہ ابتدائی نتائج ہیں اورحتمی نتائج اگلے برس متوقع ہیں۔ کمشنرنے بتایاکہ سب سے زیادہ آبادی والی ریاستوں میں بھی شرحکم دیکھنے میں آئی ہے۔یہ نہیں کہ تعدادنہیں بڑھی ۔وہ بڑھی ہے مگرنسبتاکم۔آبادی کی شرح کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ مردم شماری کرنیوالے افرادکی تعداد27لاکھ تھی جنہوں نے3سوملین گھروں کاسروے کیا۔اہلکاروں کی تعدادکئی ممالک کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ چین ایک ارب34کروڑافرادکے ساتھ اب بھی آبادی کے لحاظ سے دنیامیں پہلے نمبرپرہے مگرجس رفتارسے بھارت کی آبادی بڑھ رہی ہے،خیال ظاہرکیاجارہاہے کہ سن دوہزارتیس تک ہندوستان آبادی کے لحاظ سے چین سے آگے بڑھ جائےگا۔

News Code 1279650

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =