امریکی سی آئی اے کے اہلکار لیبیا میں تخریب کاری کے لئے پہنچ گئے ہیں

ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے اہلکار لیبیا میں تخریب ، بد امنی اور بحران کو شعلہ ور کرنے کے لئے لیبیا پہنچ گئے ہیں۔امریکہ کی لیبیا ، بحرین اور یمن کے بارے میں متضاد اور منافقانہ پالیسی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے اہلکار لیبیا میں بد امنی  اور لیبیا کے بحران کو شعلہ ور کرنے کے لئے  لیبیا پہنچ گئے ہیں۔امریکہ کی لیبیا ، بحرین اور یمن کے بارے میں متضاد اور منافقانہ پالیسی جاری ہے۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اس خفیہ کارروائی میں برطانوی خفیہ ایجنسیاں اور سپیشل فورسز بھی شامل ہیں۔ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی نے ایک امریکی اہلکار اور سابق انٹیلیجنس افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ طرابلس میں دفتر بند ہونے کے بعد امریکہ نے سی آئی اے کی ایک چھوٹی ٹیم لیبیا بھیجی تھی . اے پی کے مطابق یہی ایجنٹ تھے جنہوں نے امریکی جنگی جہاز کے عملے کے ریسکیو میں کام کیا تھا۔امریکی اخبـار واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سی آئی اے کے اہلکار انقلابیوں کی شناخت، ان کا مقاصد اور کامیابیوں پر معلومات اکٹھی کرنے کے لیے لیبیا بھیجے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ لیبیا کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لئے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے جس پر روس اور چین نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے لیبیا پر نوفلائي زون قائم کرنے کا مقصد لیبیا کے عوام کو بچانا تھا لیکن نیٹو فوجی اور قذافی اب ملکر لیبیا کے عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔

News Code 1279648

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =