سعودی عرب کوآگ سے نہیں کھیلنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کواچھی طرح معلوم ہے کہ آگ سے بازی اس کے نفع میں نہیں ہے اور سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ بحرین سے اپنی فوجیں فوری طور پر نکال لے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے ایک بیان میں  کہا ہے کہ سعودی عرب اچھی طرح جانتا ہے کہ آگ سے بازی اس کے نفع میں نہیں ہے اور سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ بحرین سے اپنی فوجوں کو فوری طور پر نکال لے۔ بیان کہا گيا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کی پیروی کرنے کے بجائے اپنے مفادات اور عالم اسلام کے مفادات کو مد نظر رکھے اور بحرین میں امن قائم کرنے کے لئے اپنی فوجوں کو فوری طور پر بحرین سے نکال لے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ خطے میں آگ کو شعلہ ور کرنےکی کوشش کررہا ہے بیان میں کہا گیا ہے بحرینی عوام کے ساتھ سعودی عرب کی بدرفتاری ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہےگی بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا ، یمن اور بحرین کے عوام کے مطالبات  یکساں اور ایک جیسے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ہتھیار اسرائیل کے خلاف استعمال ہونے کے بجائے مسلمانوں کے خلاف استعمال ہورہے ہیں۔

News Code 1279513

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =