چین نے لیبیا پرمغربی ممالک کے ہوائی حملوں کی مخالفت کی ہے

چینی حکومت نے لیبیا کے ڈکٹیٹر صدرمعمر قذافی کی فوجوں پر نیٹو کے فوجی حملوں کی مخالفت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر ہوجن تاؤ نے لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی کی فوجوں پر مغربی ممالک کے فوجی حملوں  کی مخالفت کی ہے۔ چینی صدر نے فرانسیسی صدر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اگر ہوائی حملوں میں لیبیا کے شہریوں کی جانیں ضائع ہوں اور فوجی حملے ناکام ہوں تو یہ اقاوم متحدہ کی قرارداد کے خلاف ہے  چینی صدر نے لیبیا میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ جاری رہنے سے لیبیا کی ارضی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ ادھر فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے خبری دی ہے کہ لیبیا کے وزیر خارجہ موسی کوسا مستعفی ہوگئے ہیں  اور وہ اس وقت لندن میں ہیں۔

News Code 1279504

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =