چارسدہ میں مولانا فضل الرحمان کے قافلےپرخودکش حملے میں 12 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ چارسدہ میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب خودکش بم دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت12افراد ہلاک اور29زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے علاقہ چارسدہ میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب خودکش دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت12افراد ہلاک اور29زخمی ہوگئےہیں۔مولانا فضل الرحمان دھماکے میں محفوظ رہے ۔ پولیس کے مطابق چار سدہ میں ڈی سی او آفس کے قریب مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا ،اور ایک خودکش حملہ آورنے خود کو قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا ،،دھماکے میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ،جبکہ پولیس کی موبائل وین کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار ایک انسپکٹر اور دیگر تین اہلکار ہلاک ہو گئے ،دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چار سدہ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔  فضل الرحمن نےساتھیوں سے مشورے کے بعد چارسدہ میں جلسے سے خطاب ملتوی کردیا ہے ،گذشتہ روز بھی صوابی انٹر چینج کے قریب مولانا فضل الرحمان کے قافلے کو نشانہ بنایاگیاتھا ،جس میں سات افراد ہلاکہوگئے تھے.

News Code 1279485

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =