میچ ہندوستان میں فائرنگ کراچی میں

پاکستان اور ہندوستان کرکٹ میچ کے دوران کراچی میں ہونیوالی ہوائی فائرنگ سے ساٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیںوجن میں بچے ،خواتین اور بوڑھے بھی شامل ہیں.

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کرکٹ میچ کے دوران کراچی میں ہونیوالی ہوائی فائرنگ سے ساٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیںوجن میں بچے ،خواتین اور بوڑھے بھی شامل ہیں.ذرائع کے مطابق سولجر بازار،گلبہار،بلدیہ کالونی ،لیمارکیٹ ،آگرہ تاج،کھارادر،گارڈن،لیاقت آباد،ناظم آباد،پاپوش نگر ،لائنز ایریا،اورنگی ٹاؤن،جمشید کوارٹرز ،لانڈھی ،لاسی گوٹھ ودیگر علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے ساٹھ افراد زخمی ہوئے ،جنہیں جناح ،عباسی شہیداور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔واضخ رہے کہ کل ہندوستان کے شہر موہالی میں ورلڈ کپ کرکٹ  کے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیدی اب فائنل میچ سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان سنیچر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا ۔

News Code 1279370

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =