لیبیاکے وزیر خارجہ مستعفی ہوگئے ہیں

لیبیا کے وزیر خارجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر سیاسی پناہ کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے وزیر خارجہ موسی کوسااپنے عہدے سے مستعفی ہوکر سیاسی پناہ کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کے وزیر خارجہ موسیٰ کوسا سیاسی پناہ کیلئے برطانیہ پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ ادھر لیبیا پر مغربی ممالک کے ہوائی حملے جاری ہیں اور مغربی ممالک لیبیا کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں امریکی صدر اور برطانوی وزير اعظم نے لیبیا میں ہتھار تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1279349

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =