مصرمیں صدارتی انتخابات نومبر میں کرانے کا اعلان

مصر کی عبوری فوجی حکومت نے نومبر میں صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی عبوری فوجی حکومت نے نومبر میں صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔ مسلح افواج کی کونسل کے ترجمان جنرل ممدوح شاہین نے قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نئے صدر کا انتخاب اکتوبر یا نومبر میں کیا جائے گا ۔ فوجی کونسل پہلے ہی ستمبر میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کرچکی ہے ۔ ترجمان نے متعدد آئینی ترامیم کا بھی اعلان کیا جن کی منظوری رواں ماہ کے شروع میں ریفرنڈم کے ذریعے دی گئی تھی ۔فوجی کونسل کے ترجمان کے مطابق صدر حسنی مبارک کے دور سے مذہبی جماعتوں پر عائد پابندی ختم نہیں کی جائے گی ۔

News Code 1279331

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =