ہندوستان اورپاکستان کے وزراء اعظم کی باہمی روابط کو فروغ دینے پرتاکید

پاک و ہند وزراءاعظم نے موہالی میں پاک ہند سیمی فائنل میچ کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے موہالی میں کھیلے جانے والے میچ میں ہندوستانی ٹیم کی جیت کو دونوں ممالک کی جیت قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک و ہند وزراءاعظم نے موہالی میں پاک ہند سیمی فائنل میچ کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے موہالی میں کھیلے جانے والے میچ میں ہندوستانی ٹیم کی جیت کو دونوں ممالک کی جیت قراردیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم گیلانی یوسف رضا گیلانی  اور ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ  نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ایشوز پر بات کی ہے،سیکریٹری سطح کی بات چیت کامیاب رہی،ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں،بھوک،بیماری اور غربت ہمارے مشترکہ دشمن ہیں جن سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،وزیر اعظم گیلانی نے منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔بھارتی وزیر اعظم منمو ہن سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن سے رہنا چاہتے ہیں،کرکٹ نے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کو ایک ساتھ ملایا۔ ہندوستانی وزير اعظم نے دعوت قبول کرنے اور ہندوستان آنے پر پاکستانی وزير اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

News Code 1279329

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =