کرکٹ کے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 29 رنز سے ہرادیا

ورلڈ کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 29رنز سے ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 29رنز سے ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔وہالی میں کھیلے جا رہے اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 261 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستانی ٹیم پچاسویں اوور میں دو سو اکتیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اکستانی اوپنرز نے ٹیم کو چوالیس رنز کا آغاز دیا تاہم اس کے بعد کوئی بھی بڑی شراکت قائم نہیں ہوئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ہندوستان کے بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو انکی شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دو اپریل کو ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس فائنل میں بھارتی ٹیم سری لنکا کا سامنا کرے گی۔

News Code 1279323

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =