موہالی میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

ہندوستان کے صوبہ پنجاب میں ہند وپاک کے درمیان ورلڈ کپ کرکٹ 2011ء کا سب سے اہم مقابلہ شروع ہوگیا ہے ہندوستان نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے صوبہ  پنجاب میں ہند وپاک کے درمیان ورلڈ کپ کرکٹ 2011کا سب سے اہم مقابلہ شروع ہوگیا ہے ہندوستان نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئےہندوستانی کپتان نے کہا کہ آج ایک بڑا گیم ہے،لیکن وہ اس سے قبل بھی ایسے حالات سے گزر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ کیلئے بھارتی ٹیم میں ا یک تبدیلی کی گئی ہے اور اشون کی جگہ اشیش نہرا کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹاس سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑتا،پچ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے، لیکن یہاں اسپنرز کو بھی مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی پرامید ہیں،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے. اس میچ کو دیکھنے کے لئے ہندوستانی اور پاکستانی وزراء اعظموں  کے ہمراہ کئی ہندوستانی اور پاکستانی سیستداں بھی موہالی پہنچ چکے ہیں۔ موہالی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

News Code 1279237

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =