پاکستان کے وزيراعظم کرکٹ میچ دیکھنے کے لئےموہالی پہنچ گئے ہیں

پاکستان اور ہندوستان کے سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لئے ہندوستانی وزیر اعظم منموہن کی دعوت پرپاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت کئی اعلی پاکستانی سیاستداں ہندوستان کے شہر موہالی پہنچ گئے ہیں موہالی اسٹیڈيم کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستانکے سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لئے ہندوستانی وزیر اعظم منموہن کی دعوت پرپاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت کئی اعلی پاکستانی سیاستداں ہندوستان کے شہر موہالی پہنچ گئے ہیں موہالی اسٹیڈيم کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان کےوزیر اعظم نے ہندوستان روانگی سے قبل راولپنڈی کی چک لالہ ایئر بیس پر اپنی گفت گو میں کہا کہ دونوں ممالک میں ماحول بہتر بنانے کی کوشش ہورہی ہے ، بھارتی وزیراعظم نے انہیں جو دعوت دی وہ اس پران کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ وہ قومی ٹیم سے اظہاریکجہتی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی ساتھ لے کر جارہے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم سے موقع کی مناسبت سے بات ہوگی،پاکستانی وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرےگي۔

News Code 1279067

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =