بحرین میں سعودی عرب کی فوج کی موجودگی سے علاقہ میں بد امنی پھیلےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع احمد وحیدی نے بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کو علاقائی سلامتی کے لئے خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے بحرین میں سعودی عرب کی فوج کی موجودگی سے علاقہ میں بد امنی پھیلےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع احمد وحیدی نے بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کے بارے میں سوال کے جواب میں اسے علاقائی سلامتی کے لئے خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے بحرین میں سعودی عرب کی فوج کی موجودگی سے علاقہ میں بد امنی پھیلےگی۔ انھوں نے آل خلیفہ اور آل سعود کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کو اپنے عوام کی جان و مال اور عزت و ابرو کی حفاظت کرنی چاہیے نہ یہ کہ دوسرے ممالک کی فوج کو دعوت دیکر اپنے عوام کی مال و جان کو خطرے میں ڈالا جائے انھوں نے کہا کہ آل خلیفہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور انسانی و اسلامی قوانین کے بالکل خلاف ہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے غیر سنجیدہ اقدام سے علاقائي امن خطرے میں پڑ سکتا ہے اور پورے علاقہ میں آگ پھیل سکتی ہے اور اس آگ سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہےگا۔

News Code 1278950

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =