بحرین کی امریکہ نوازحکومت نے250 انقلابیوں کو گرفتارکرلیا ہے

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کےمخالفین نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے 250 انقلابیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 44 افراد لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بحرین میں آل خلیفہ حکومت کےمخالفین نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے 250 انقلابیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 44 افراد لاپتہ ہیں۔ بحرین کے انقلابی مسلمانوں نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے سعودی عرب کی حکومت کے تعاون سے اپنے ہی عوام کو کچلنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس شوم منصوبہ کو امریکہ کی خوشنودی کے لئے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہے بحرین کے انقلابی مسلمانوں نے بحرین سے سعودی عرب کی فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

News Code 1278924

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =