امریکہ کی بحرینی عوام کو کچلنے کی آشکارا حمایت

امریکہ کے نائب صدر نے بحرین کے ولیعہد کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عوام کو کچلنے کی بھر پور حمایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المحیط سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدرجو بائڈن نے بحرین کے ولیعہد سلمان بن حمد آل خلیفہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے عوام کو کچلنے کی بھر پور حمایت کی ہے۔ بائڈن نے کہا کہ بحرینی حکومت نے بحرینی عوام کو کچلنے اور قانون نافذ کرنے کے لئے اہم اقدامات انجام دیئے ہیں لیکن اس کے ساتھ اصلاحات کی بھی ضرورت ہے تاکہ عوام کے مطالبات کو پورا کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے امریکہ کے اشارے پر سعودی عرب نے اپنی فوج بحرین میں روانہ کی جس نے بحرین کے عوام کو اپنی بربریت اور جرم و جنایت کا نشانہ بنایا سعودی فوجیوں کے حملوں میں سرکاری اطلاعات کے مطابق 16 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق سعودی فوجیوں نے ایک سو سے زائد افراد کو شہید کیا ہے اور سعودی فوجیوں نےاسپتالوں کا محاصرہ کرکے زخمیوں کے علاج میں بھی بڑے پیمانے پررکاوٹ ڈالی جس کی وجہ سے بہت زيادہ جانی نقصان ہوا ہے۔آل خلیفہ اور آل سعود دونوں یہودیوں کے حامی اور امریکہ نواز حکمراں ہیں جو مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

News Code 1278574

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =