افغانستان کے صوبے پکتیکا میں خود کش حملے میں13 افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں خود کش حملے میں13 افراد ہلاک اور50 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں خود کش حملے میں13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق اتوار کی رات ہونے والاخود کش حملہ ایک تعمیراتی کمپنی کی عمارت پر کیاگیا۔حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی عمارت سے ٹکرادی۔ ہلاک ہونے والے تیرہ افراد میں انجینئرز، مزدور اور سیکیورٹی اہلکارشامل ہیں۔ اس حملے میںپچاس سے زیادہ افراد زخمی ہوئےہیں۔

News Code 1278566

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =