نئی دہلی میں پاک ہند سکریٹری داخلہ مذاکرات کا آغاز

ہندوستان اور پاکستان کے داخلہ سکریٹریوں کے درمیان نئی دہلی میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں مذاکرات میں دہشت گردی سمیت کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے داخلہ سکریٹریوں کے درمیان نئی دہلی میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں مذاکرات میں دہشت گردی سمیت کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستانی وفد کی سربراہیپاکستان کےسکریٹری داخلہ چودھری قمرزمان کر رہے ہیں جبکہ ہندوستانی وفد کی قیادت سکریٹری داخلہ جی کے پلائی کررہے ہیں۔ مذاکرات کے موقع پر ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمیشن شاہد ملک بھی موجود ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مذاکرات میں ہندوستان کیجانب سے ممبئی حملوں کی تحقیقات کا معاملہ سر فہرست ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے سمجھوتہایکسپریس کی تحقیقات کا مسئلہ بھی شامل ہے۔

News Code 1278564

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =