جاپان کے شمالی علاقہ میں ایک بار پھر زلزلہ

آج صبح جاپان کا شمالی علاقہ ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی  نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہآج صبح جاپان کا شمالی علاقہ ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر تئیس منٹ پر آیا۔جس کے فوری بعد جاپان میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا تھا تاہم اسے بعد میں واپس لے لیاگیا۔جاپانی ٹی وی کے مطابق جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔جاپان میں گیارہ مارچ کو آٹھ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے اور دس میٹر بلند سونامی لہروں نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں تباہی مچادی تھی سونامی اور زلزلے میں ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

News Code 1278563

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =