پاکستان میں طالبان نے دو اسکولوں کو دھماکہ سے اڑا دیا ہے

پاکستان میں طالبان شدت پسندوں نےکوہاٹ میں دو گورنمنٹ بوائز اسکولوں کو دھماکہخیز مواد سے تباہ کردیاہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ پاکستان میں طالبان شدت پسندوں نےکوہاٹ میں دو گورنمنٹ بوائز اسکولوں کو دھماکہخیز مواد سے تباہ کردیاہے۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں نے کوہاٹ میں ایف آر جواکئی کے علاقے جموں میں دو گورنمنٹ بوائز اسکولوں کو رات گئے دھماکہخیز مواد نصب کرکے تباہ کیا۔ دھماکے سے دونوں اسکول مکمل تباہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل میں اب تک 30 جبکہ ایف آر جواکئی میں 3 سرکاری اسکولوں کو دھماکہخیز مواد سے تباہ کیا جاچکا ہے۔بعض ذرائ‏ کے مطابق امریکہ کے خفیہ ادارے کے اہلکار بھی پاکستان میں طالبان کے نام سے سرگرم عمل ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ اسکولوں کی تباہی میں امریکہ کے خفیہ ادارے کے ایجنٹ بھی شامل ہیں۔

News Code 1278561

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =