لیبیا میں انقلابیوں کا اجدابیا اور بریقہ پر قبضہ

لیبیا کےانقلابیوں نے تیل کی پیداوار کے اہم شہر اجدابیا پر قبضے کے بعد بریقہ شہر پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں  ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کےانقلابیوں نے تیل کی پیداوار کے اہم شہر اجدابیا پر قبضے کے بعد بریقہ شہر پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ انقلابی عوام کرنل قذافی کے آبائی وطن سرت کی جانب بڑھ رہے ہیں ادھرفرانس نے کہا ہے کہ اس کے طیاروں نے سنیچر کو مصراتہ کے ہوائی اڈے پر کھڑے کم از کم پانچ فوجی طیارے اور دو ہیلی کاپٹر تباہ کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیبیا کے مغرب نواز ڈکٹیٹر صدر معمر قذافی کو سخت ہزیمت کا سامنا ہے اور مغربی ممالک نے قذافی کو جو جنگی ساز و سامان فراہم کیا تھا اس میں سے اکث ر کو تباہ کردیا گيا ہے۔ قذافی اگر اقتدار سے چپکے نہ رہتے تو لیبیائی عوام کو اتنے بڑے نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑتا، واضح رہے کہ امریکہ یمن ، اردن ، سعودی عرب اور بحرین کے ڈکٹیٹر عرب حکام کی اب بھی حمایت کررہا ہے اور مذکورہ ممالک میں عوامی مظآہروں کو سختی کے ساتھ کچلا جارہا ہے۔

News Code 1278429

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =