پاکستان کے وزیرِ اعظم میچ دیکھنے کے لئے ہندوستان کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیرِ اعظم سید پاکستان کے وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی پاک ہند کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھنے ہندوستان جائیں گے۔ پاک ہند کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھنے ہندوستان جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی پاک  ہند کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھنے ہندوستان جائیں گے۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان موہالی کے میدان میں سیمی فائنل کی توقع کی جا رہی ہےپاکستان کے وزیرِاعظم گیلانی نے سنیچر کی شب پاکستان کے صدرآصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی ، اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، وزیرِ اعظم کے حالیہ دورۂ تاشقند اور پاک بھارت سیمی فائنل دیکھنے کے لیے بھارتی وزیرِاعظم کے دعوت نامے کے امور زیرِ بحث آئے۔

ہندوستانی وزیرِاعظم کے دعوت نامے کے ردعمل میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِاعظم دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل دیکھنے کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے۔

جمعہکو بھارتی وزیرِاعظم من موہن سنگھ کی طرف سے میچ دیکھنے کے لیے پاکستان کے وزیرِاعظم اور صدر کے نام الگ الگ دعوت نامے بھیجے گئے تھے۔ پاک  ہند کرکٹ ٹیموں کے درمیان عالمی کپ مقابلوں کا سیمی فائنل تیس مارچ کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔

News Code 1278410

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =