برطانوی درندہ پولیس کی وحشیانہ کارروائی میں 300 افراد زخمی

برطانیہ کی درندہ صفت پولیس کی وحشیانہ کارروائی میں 300 سے زائد حکومت مخالف مظاہرین گرفتار اورزخمی ہوگئے ہیں مظاہرین برطانوی حکومت کے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی درندہ صفت پولیس کی وحشیانہ کارروائی میں 300 سے زائد حکومت مخالف مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں مظاہرین برطانوی حکومت کے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے برطانوی حکومت  اپنے مخالفین کو کچلنے کے لئے بڑے پیمانے پرطاقت کا استعمال کررہی ہے۔لندن میں لاکھوں افراد نے برطانوی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں اورسرکاری شعبوں اور عوامی مراعات میں کٹوتیوں کے اعلان کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی اور وزیر اعظم کیمرون کے خلاف نعرے لگائے ذرائع کے مطابق عرب ممالک میں جاری عوامی لہر اب یورپ میں بھی پہنچ گئی ہے۔

News Code 1278367

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =