ترکی کے وزير اعظم، آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کریں گے

ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان عراق کے سرکاری دورے کے دوران عراق کے بزرگ مرجع آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی سائٹ الجوار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان عراق کے سرکاری دورے کے دوران عراق کے بزرگ مرجع آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ترکی کے وزیر اعظم عراق کے دورے کے دوران ، بغداد، نجف اشرف اور اربیل کا دورہ کریں گے ترکی کے وزير اعظم اربیل میں ترکی کے قونصل خانہ کا بھی افتتاح کریں گے اس   سفر میں وزیر خارجہ داؤد اوغلو سمیت کئی اعلی حکام ترکی کے وزير اعظم کے ہمراہ ہونگے ترکی کے وزیر اعظم 28، 29 مارچ کو عراق کا سرکاری دورہ کریں گے۔

News Code 1278358

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =