امریکہ میں پاکستانی سفیر نے سی آئی اے کےسیکڑوں اہلکاروں کو ویزے جاری کئے

امریکہ میں پاکستان کے موجودہ سفیر حقانی پر الزام ہے کہ اس نےپاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے درخواستوں کی جانچ کے بغیر اور مروجہ قواعد و ضوابط کو پس پشت ڈال کر ریمنڈ ڈیوس جیسےسی آئی اے کےسینکڑوں اہلکاروں کو ویزے جاری کیے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ذرائع نے خلیجی اخبار گلف ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں پاکستان کے موجودہ سفیر حقانی پر الزام ہے کہ اس نےپاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے درخواستوں کی جانچ کے بغیر اور مروجہ قواعد و ضوابط کو پس پشت ڈال کر ریمنڈ ڈیوس جیسےسی آئی اے کےسینکڑوں اہلکاروں کو ویزے جاری کیے ہیں۔پاکستان کی وزارت خارجہ میں آئندہ دنوں میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے، خلیجی اخبار ’گلف ٹائمز‘ کے مطابق آصف احمد علی کو وزیر خارجہ بنایا جارہا ہے اور امریکہمیں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کو مئی میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔اخبار کے مطابق امریکہاور پاکستان کے درمیان سی آئی اے کے اہل کار ریمنڈ ڈیوس کے تنازعے کے خاتمے کے بعد مئی میں پاکستانی سفیر کی مدت کے ختم ہونے کے بعد تبدیل کئے جانے کا امکان ہے. حقانی پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے درخواستوں کی جانچ کے بغیر اور مروجہ قواعد و ضوابط کو پس پشت ڈال کر ریمنڈ ڈیوس ایسے سینکڑوں امریکیوں کو ویزے جاری کیے۔ڈیوس کے معاملے کے حل ہونے کے باوجود پاکستان کی سیکورٹی ایجنسیاں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے ناخوش ہیں۔حقانی کے دور میں سیکڑوں امریکیوں کو ویزے جاری کئے گئے ہیں جو سی آئی اے سے منسلک لوگ تھے اور سفارت کاروں کی آڑ میں پاکستان میں آئے۔حقانی پر یہ بھی الزام ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں صرف ایک دن میں چار سو امریکیوں کو ویزے جاری کرنے پر اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان ایک تنازعہ پیدا ہوااور ایوان صدر کی مداخلت پر حل کیا گیا۔کئي مشکوک امریکیوں نے ویزے کی درخواست دے رکھی تھی۔مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ اور طالبان مشترکہ پالیسی پر عمل کررہے ہیں اور امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے ساتھ طالبان دہشت گرد رہنماؤں کے خفیہ روابط ہیں اور طالبان کی طرف سے اسکولوں کی تباہی  اسلام کو بدنام کرنے کی امریکہ کی  سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ ہے۔

News Code 1278285

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =