برطانوی حکومت کے خلاف مظاہرے میں ڈھائی لاکھ افراد نے شرکت کی

لندن میں لاکھوں افراد نے برطانوی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں اورسرکاری شعبوں اور عوامی مراعات میں کٹوتیوں کے اعلان کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں لاکھوں افراد نے برطانوی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں اورسرکاری شعبوں اور عوامی مراعات میں کٹوتیوں کے اعلان کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرے کے منتظمین نے کہا کہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد نے احتجاجی مارچ اور جلوس میں شرکت کی۔ سن دو ہزار تین کے بعد یہ سب سے بڑا عوامی احتجاج ہےمظاہرین کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی میں قائم اتحادی حکومت کی ان مالیاتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس کے تحت ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔ اس حکومتی منصوبے کے تحت سماجی شعبے میں ملنے والی حکومت مراعات میں کمی ہو گی اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔ مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئی جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1278276

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =