بحرینی حکومت سعودی فوجیوں کی مدد سےعوام کا قتل عام کرنے پرکمربستہ

کویت کی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نےکہا ہے کہ بحرین کی حکومت نے کویت کے امیر کی ثالثی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے اور بحرینی حکومت ،سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد سے بحرین کے عوام کا قتل عام کرنے کے امریکی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی  نے نہرین نیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پرکہا ہے کہ بحرین کی حکومت نے کویت کے امیر کی ثالثی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے اور بحرین سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد سے بحرین کے عوام کا قتل عام کرنے کے امریکی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے۔ اس نے کہا کہ امیر کویت کی ثالثی کی تجویز کو بحرینی حکومت نے مسترد کردیا ہے اور بحرینی حکومت نسلی اور مذہبی اختلافات کو ہوا دیکر بحرین میں وسیع پیمانے پر عوام کو خون بہانے کا منصوبہ بنا رہی ہے کویتی نمائندے نے کہا کہ بحرینی حکومت کا اختیار اس وقت امریکہ اور سعودی حکومت کے پاس ہے اور بحرین کی حکومت مستقل فیصلہ کرنے کی صلاحیت کھوچکی ہے۔ اس نے کہا کہ امریکہ کویت میں بھی فتنہ برپا کرنے کی کوشش کررہا ہے اور پورے علاقہ کے حالات پر امریکہ کی نگرانی جاری ہے۔

News Code 1278125

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =