سعود الفیصل اچانک قاہرہ پہنچ گئے ہیں

سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل اچانک مصر کی فوجی قیادت سے ملنے کے لئے قاہرہ پہنچ گئے ہیں سعودی عرب نے آخری دم تک حسنی مبارک کواقتدار میں حفظ کرنے کی کوشش کی تھی جو ناکام رہی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المحیط سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل اچانک مصر کی فوجی قیادت سے ملنے کے لئے قاہرہ پہنچ گئے ہیں سعودی عرب نے آخری دم تک حسنی مبارک کواقتدار میں حفظ کرنے کی کوشش کی تھی جو ناکام رہی ۔ سعودی عرب کے وزير خارجہ مصر کی فوجی سربراہی کونسل کے سربراہ حسین طنطاوی سے ملاقات اور شاہ عبد اللہ کا خط پیش کریں گے۔ اسرائیل اور سعودی عرب نے مصر کے ڈکٹیٹر حسنی مبارک کواقتدار میں حفظ کرنے کی آخری دم تک بہت کوشش کی اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے بادشاہ اور اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر اوبامہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے صدر نے حسنی مبارک کی کافی حد تک حمایت نہیں کی۔

News Code 1278115

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =