بحرین میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک شخص شہید

بحرین میں امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین پر سعودی عرب اور بحرین کے سکیورٹی دستوں کی فائرنگ سے 70 سالہ شخص شہید ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین پر سعودی عرب اور بحرین کے سکیورٹی دستوں کی شدید فائرنگ سے 70 سالہ شخص شہید ہوگیا ہے۔ مظاہرین نے بحرین سے سعودی عرب اور امارات کے فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے اور بحرین کے عوام کا قتل عام کرنے کے لئے سعودی سکیورٹی دستوں کو بلانے پر آل خلیفہ حکومت کی شدید مذمت اور ان کے اقتدار سے الگ ہونے   کا مطالبہ بھی کیا ہے ذرائع کے مطابق سعودی فوجی اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج و معالجہ میں بھی رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ سعودی فوجیوں کی روش اسرائیل فوجیوں جیسی ہے بحرینی عوام میں سعودی فوجیوں کے خلاف زبر دست غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

News Code 1278100

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =