پاکستان و ہندوستان کےسکریٹری داخلہ کےمذاکرات  دہلی میں ہونگے

پاکستان اورہندوستان کے سکریٹری داخلہ کےمذاکرات 28، 29مارچ کو نئی دہلی میں منعقد ہونگے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اورہندوستان کے سیکریٹری داخلہ کےمذاکرات میں ممبئی حملوں سمیت تمام امور پر بات چیت کی جائےگی۔سینئر حکام کے مطابق28،29 مارچ کو نئی دہلی میں ہونے والے پاک و ہند سیکرٹری داخلہ مذاکرات میں دہشت گردی کے علاوہ قیدیوں کے تبادلے، ویزے کے حصول میں آسانی اور منشیات کے کنٹرول سمیت آٹھ مختلف موضوعات پر بات چیت کی جائیگی۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے دورہ ہندوستان کی تاریخ کا فیصلہ بھی انہی مذاکرات کے دوران کیا جائیگا۔

News Code 1278059

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =