لیبیا میں امریکہ اور نیٹو کے حملوں میں 550 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی

عرب ذرائع کے مطابق گذشتہ 4 روزمیں امریکہ اور نیٹو کے جنگی جہازوں کےحملوں میں شہریوں سمیت 114 افراد ہلاک اور 445زخمی ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گذشتہ 4روزمیں امریکہ اور نیٹو کے حملوں میں شہریوں سمیت 114 افراد ہلاک اور 445زخمی ہوچکے ہیں۔

لیبیا کی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 104 افراد طرابلس اور گردونواح میں جبکہ 10 افراد صرت میں مارے گئے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں تقریبا 100 شہری مارے جا چکے ہیں۔ تاہم برطانیہ کے وزیرخارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کی کوئی شہادت نہیں ہے۔ ادھر واشنگٹن میں امریکی وائس ایڈمرل بل گورٹنے کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے حملوں سے قذافی فوج کی صلاحیت کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ ان کے طیارے تباہ ہوچکے ہیں جبکہ زمینی فوج اور اسلحہ کے گوداموں کو بھی نقصان پہنچایا ہے.ادھر قذافی کے حامی شر پسند بھی عام شہریوں کو دل کھول کر ہلاک کررہے ہیں ذرائع کے مطابق قذافی کے حامی مغربی ممالک اور قذافی کے شرپسند عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

News Code 1278052

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =