ہندوستانی وزیراعظم کی  پاکستانی صدر و وزیر اعظم کو میچ دیکھنے کی دعوت

ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان عالمی کپ کا سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لیے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ہندوستان آنے کی دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان عالمی کپ کا سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لیے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ہندوستان آنے کی دعوت دی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو الگ الگ دعوت نامے وصول ہوئے ہیں۔خبر رساں اداروں کےمطابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے صدر زرداری اور وزیر اعظم گیلانی کو علیحدہ علیحدہ خط بھیجے ہیں جن میں انھوں نے کہا ہے کہ ’میں انڈیا اور پاکستان کا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے موہالی جاؤں گا۔اس میچ میں ہر کسی کی بہت دلچسپی ہے، اور امید ہے کہ شاندار مقابلہ ہوگا جو اس کھیل کی کامیابی ہوگی۔ مجھے آپ کو یہ میچ دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اس دعوت نامے سے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ڈپلومیسی کا ایک نیا دور شروع ہوسکتا ہے۔

News Code 1277975

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =